ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے زراعت کو اجاڑنے والا قانون بنایا ہے:اکھلیش یادو

بی جے پی نے زراعت کو اجاڑنے والا قانون بنایا ہے:اکھلیش یادو

Sat, 28 Nov 2020 13:11:21    S.O. News Service

لکھنؤ،28؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) سماجو ادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی زراعت مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے کسان مشتعل و سراپا احتجاج ہیں۔

ملک کو اناج دینے والے کسانوں کے مطالبات پر مثبت رخ اپنانے کے بجائے ان پر آنسو گیس کے گولے داغنا، ٹھنڈے پانی کی بوچھار مارنا اور لاٹھی چارج کرنا قابل مذمت ہے۔ یہ حکومت کے ذریعہ پرتشدد رویہ کا استعمال کرنا ہے جس سے غیر انسانی ہی کہا جاسکتا ہے۔ اپنے عمل سے بی جے پی نے اپنے غیر حساس کردار اور عوام مخالف سازشی سیاست سے عوام کو رو برو کرایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تقربیا 70فیصدی زراعت پر ہندوستان انحصار کرتا ہے پھر بھی اپنے ہی ملک میں بی جے پی نے کسانوں کو بیگانہ بنا دیا ہے۔کسان کی آمدنی دوگنی کرنے ،ان کی فصل کے اخراجات کا ڈیڑھ گنا دینے جیسے وعدے بی جے پی حکومت کی جملہ بازی میں شمار ہوگئے ہیں ۔ اسی لئے کسانوں کا بی جے پی حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ کسان اس حکومت سے بدظن ہوچکے ہے۔ حکومت نے زرعی بہتری نہیں زراعت کو اجاڑنے والا قانون بنایا ہے۔ یہ حالت کافی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ابتداء سے ہی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو کسانوں کے مخالف بتاتے ہوئے انہیں فورا واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ سبھی فصلوں کی خرید کم از کم سہارا قیمت(ایم ایس پی) پر ہونی چاہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسانوں کا خسارہ نہ ہونے دے مگر بی جے پی کا کھیتی، گاؤں اور کسان سے کبھی واسطہ ہی نہیں رہا ہے۔ امیروں کی موافق بی جے پی غریبوں کا دکھ درد کیا جانے۔


Share: